اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، موبائل، پنکھے چوری

اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، موبائل، پنکھے چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، موبائل، پنکھے ، ایل سی ڈی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے باؤ والا کی رہائشی آسیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں ملزم مبینہ طور پر گھر کے تالے توڑ کر نقدی، موبائل فون، پنکھے ، ایل سی ڈی، کپڑے اور دیگر گھریلو سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں