گھریلو ملازمہ نے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا

گھریلو ملازمہ نے نقدی  اور دیگر سامان چوری کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ گھر سے نقدی، زیورات، اور دیگر سامان مبینہ طور پر چوری کرکے لے گئی۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 273 ج ب کے رہائشی سلیمان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر میں ملازمت کرنے والی گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر سیف الماری سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں