گڑھ مہاراجہ:سٹیڈیم سے ٹرانسفارمر چوری، ملزمان کا سکیورٹی گارڈ پر تشدد

گڑھ مہاراجہ:سٹیڈیم سے ٹرانسفارمر  چوری، ملزمان کا سکیورٹی گارڈ پر تشدد

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )سٹیڈیم سے ٹرانسفارمر چوری، ملزمان کا مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ پر تشدد۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بنگلہ یاسمین روڈ پر واقع سٹیڈیم سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے ،اس موقع پر سٹیڈیم کے سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں سے باندھ کر موقعہ واردات سے فرار ہو گئے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمی سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں