پیرمحل :سسرالیوں کا بہو پر کمرے میں باندھ کر مبینہ تشدد

پیرمحل (نمائندہ دنیا )سسرالیوں کا بہو پر کمرے میں باندھ کر مبینہ تشدد۔
تفصیلات کے مطابق زیتون بی بی نے تھانہ پیر محل میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میرا سسر میرے ساتھ ناجائز تعلقات چاہتا تھا اورمیرے منع کرنے پر نشے میں دھت سسر نے رسیوں سے باندھ کرمجھے کمرے میں بند کردیا ،میرے بھائی عمران عید ملنے آیا تو اس نے مجھے بازیاب کروایا ،میرے شوہر سیلم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر مجھے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا یا۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔