پیرمحل:اوباش شخص کی خاتون سے زیادتی ،مقدمہ درج

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اوباش شخص کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی ،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں 323گ ب کے مکین محمد کاشف نے موقف اختیار کیا ہے کہ اوباش ناصر نے اپنے دیگر 2ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہوتے ہو ئے زبردستی گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر میری بیوی (م)کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھا نہ چٹیانہ پو لیس نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کردیا۔