گوجرہ :چور گروہ متحرک رہا، 3 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں عید کے دوران بھی موٹر سائیکل چور گروہ متحرک رہا، متعدد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر367ج ب کا محمد وسیم اپنی موٹر سائیکل پر سوارہو کر مہدی شاہ بازار آیا اورموٹر سا ئیکل آئسکریم شاپ کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا تو نامعلوم افراد موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گیا۔علاوہ ازیں چک نمبر422ج ب کا فہد علی موٹر سائیکل پر خریداری کیلئے بازار آیااور چوک ملکانوالہ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری میں مصروف ہو گیا اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گئے ۔جبکہ چک نمبر363ج ب کے محمد ارشدنے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی ،جسے نامعلوم افراد چوری کر کے فرارہو گئے ،وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدرپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔