چنیوٹ :مئی میں پولیس خدمت مرکزسے 17 ہزار شہری مستفید

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،پولیس خدمت مرکز چنیوٹ میں جدید سہولیات کے ساتھ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔
پولیس خدمت مرکز کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ پولیس خدمت مرکز چنیوٹ سے ماہ مئی میں 17 ہزار سے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہوئے ۔پولیس خدمت مرکز کے ذریعے گزشتہ ماہ 5028لرنر پرمٹ ، 1933لرنر پرمٹ رینیو اور10 انٹرنیشنل سمیت 6292ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ۔گزشتہ ماہ پولیس نے 836 پولیس ویریفیکیشن ، 485کریکٹر سرٹیفیکیٹس ، 137 کرایہ داری اندراج اور 70 رپورٹ گمشدگی کا اندراج کیا گیا۔علاوہ ازیں کرایہ داری اندراج ، وہیکلز و موبائل ویریفیکیشن، ملازمین کی تصدیق و دیگر پولیس سروسز فراہم کی گئی ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری،عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور پولیس سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پولیس خدمت مرکز چنیوٹ کے ذریعے ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 15مختلف سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس خدمت مرکز میں جدید تقاضوں کے مطابق شہریوں کو بروقت رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔