کمالیہ :مختلف وارداتوں میں شہریوں کی 2موٹرسائیکلیں چوری

 کمالیہ :مختلف وارداتوں میں شہریوں کی 2موٹرسائیکلیں چوری

کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر) مختلف وارداتوں کے د وران شہریوں کے 2موٹرسائیکل اور ایک بکرا چوری ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق فیصل آباد سے آئے ہوئے شہری دلاور علی نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایاکہ اس نے اپنی موٹر سائیکل ذیشان کالونی میں قائم مدرسہ جامعہ اسلامیہ کے باہر پارک کی اور اندر چلا گیا جب کچھ دیر بعد واپس آیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو چکے تھے ۔ دوسرے واقعہ میں نواحی علاقہ موضع جیون ویروآنہ کے رہائشی عون سعید نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور اس کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گیراج میں کھڑی اس کی موٹر سائیکل چوری کے فرار ہو گئے ۔ادھر تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں ہی شمس الدین نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسکا بکرا مالیت 60ہزار روپے چوری کرلیا گیا ہے ۔تھانہ سٹی پولیس اور تھانہ صدر پولیس نے درخواستیں ملنے پر مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں