کمالیہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر اور ٹریننگ سکول قائم

 کمالیہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر اور ٹریننگ سکول قائم

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی ہدایت پر کمالیہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر اور پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کر دیا گیا ہے۔۔۔

 اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مقامی سطح پر لائسنس کے حصول اور معیاری ڈرائیونگ ٹریننگ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اب شہری موٹر سائیکل، موٹر کار اور ٹریکٹر ایگری کلچر کے لائسنس کیلئے پورا ہفتہ بشمول اتوار ٹیسٹ دے سکتے ہیں، اس سہولت کی بدولت لوگوں کو دور دراز کے سفر سے نجات ملے گی اور لائسنس کا حصول آسان ہوگا ،اس کے ساتھ ہی پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں داخلے بھی جاری ہیں جہاں تجربہ کار انسٹرکٹرز کی نگرانی میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ نوجوان محفوظ اور پیشہ ورانہ انداز میں گاڑی چلانا سیکھ سکیں۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او عبادت نثار کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں ٹریفک کے نظم و ضبط میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں