مسلم امہ کو ایثا رو قر با نی کا درس عظیم دیا گیا :پیر حافظ شمس

مسلم امہ کو ایثا رو قر با نی کا درس عظیم دیا گیا :پیر حافظ شمس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تاجدار ختم نبوت فاؤ نڈیشن کے مرکزی چیئر مین پیر حافظ شمس الزمان قادری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسلامی سال کی ابتداء اور انتہا ء قربا نی پر ہو تی ہے ، گویا مسلم امہ کو ابتداء سے انتہاء تک ایثا رو قر با نی کا درس عظیم دیا گیا ہے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد منانا درحقیقت دلوں میں قربانی کے جذبے کو قائم رکھنے کا ذریعہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد بلال محلہ بخشی پارک میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر شمس الزمان قادری نے کہا کہ اسلا می تعلیما ت انسان کو با ہمی اخوت رواداری بھا ئی چارہ ،ایثا رو ہمدردی، صلہ رحمی اور نفرتوں کو ختم کر کے عا لمگیر محبتوں کو فروغ دینے کا بھی درس دیتی ہیں ، اسوہ حسنہ پر پوری روح کے ساتھ عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سر خر وئی حا صل کی جا سکتی ہے ، اسی میں ہی فلاح و کا میا بی کا راز پنہا ں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہود و نصاریٰ اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے جن سازشوں کا جال بن رہے ہیں ان کو ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ کو ہر قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں