جھنگ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،ہدایات جاری

جھنگ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،ہدایات جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مخدوم سید فیصل صالح حیات اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈ ی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی،سابق ممبر پنجاب اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، سابق ایم پی اے سلطان سکندر بھروانہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی ،مولانا محمد آصف معاویہ،امیر عباس سیال،شرجیل عباس قریشی و دیگر ضلعی افسران بھی شریک تھے ۔ ایس پی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے سکیورٹی،اسیران کو فراہم کی جانے سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔محکمہ ہائی وے کی سکیموں کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سی ای او ہیلتھ نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ پر جاری کام اورآؤٹ سورس ہونے والے بنیادی مراکز صحت پر عوام الناس کیلئے سہولیات کی فراہمی بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔مخدوم سید فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں