سمندری:ممبر ہیلتھ کونسل کا سول ہسپتال کا دورہ ،ہدایات جاری

سمندری:ممبر ہیلتھ کونسل کا سول ہسپتال کا دورہ ،ہدایات جاری

سمندری(نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و ممبر ہیلتھ کونسل سول ہسپتال چودھری محمد اسلم ، الشریف فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اسرار شریف نے گزشتہ روز سول ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

 انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کیساتھ ساتھ مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر طبی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی جبکہ ہدایات بھی جاری کیں۔ چودھری اسلم اورڈاکٹر اسرار شریف نے ایمر جنسی کے نئے بلاک کا بھی جائزہ لیا اور اس کے فعال ہونے بارے معلومات حاصل کیں۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ایم ایس نے بتایا کہ ایمر جنسی کی نئی بلڈنگ تیاری کے مراحل میں ہے ، اسے بہت جلد عوام کیلئے فعال کر دیا جائے گا۔ چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن نے ہسپتال میں تمام مریضوں سے بلا امتیاز یکساں سلوک کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں