کمالیہ :پولیس نے 10لٹر شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، 10لٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی کلیم احمد نے اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے مشکوک شخص مقدر عباس کی تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے 10 لٹر دیسی شراب برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے