سابقہ دشمنی ،شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے لہولہان کردیا گیا۔۔۔۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 25 ج ب کے رہائشی شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ مخالفین کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔