ٹو بہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بنیادی ہیلتھ یونٹ کا دورہ

ٹو بہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بنیادی ہیلتھ یونٹ کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بنیادی ہیلتھ یونٹ چک نمبر 321 ج ب کا تفصیلی دورہ کیا،۔۔۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال میں مفت ادویات کے سٹاک کو بھی بغور چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے واضح احکامات ہیں کہ شہریوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے ، تاکہ کسی بھی شہری کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، انہوں نے وہاں پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ آنے والے مریضوں کو بہتر رویے کے ساتھ پیش آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں