گرڈسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے :میاں محمد رفیق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجر ٹیکنیکل فیسکو میاں محمد رفیق نے کہا ہے کہ گرڈسٹیشنز پر نیپرا سیفٹی کوڈکے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ترحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ۔۔۔
ملازمین کی جان کی حفاظت کیساتھ فیسکو کی املاک اورماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی یہ باتیں انھوں نے 132کے وی الائیڈ گرڈسٹیشن کے دورہ کے موقع پر کہیں۔ اس موقع پر چیف ا نجینئر (پی اینڈ ڈی) عامر محبوب الٰہی، ڈائریکٹر ہیلتھ سیفٹی کلیم اللہ، سپرنٹنڈنگ انجنئیر(جی ایس او) زبدۃ الضیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیفٹی محمد امجد، ایکسئین(جی ایس او) اعجاز اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی عمارافضل چٹھہ،سیفٹی انسپکٹر محمد اسرار الحق، امجد علی اورعثما ن سلیم بھی موجود تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ گرڈسٹیشنز فیسکو کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں پر انتہائی مہنگے آلات نصب ہیں۔ ہائی وولٹیج سپلائی کو کنٹرول کر کے صارفین تک پہنچانے میں گرڈسٹیشنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گرڈسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور خصوصی طور پربیٹری روم کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ سے تکنیکی نوعیت کے مختلف سوالات بھی کئے ۔