عید پر صفائی ،شہریوں کی جانب سے ستھرا پنجاب ٹیموں کی تعریف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم کی زیر نگرانی اسسٹنٹ منیجر آپریشن ایف ڈبلیو ایم سی رانا مدثر اور مانیٹرنگ آفیسر سید قاسم عباس شاہ نے۔۔۔
تحصیل بھر بالخصوص علاقہ صدر ستیانہ روڈ و ملحقہ چکو ک میں عید الاضحی کے تینوں روز جانوروں کی آلائشوں، فضلہ جات اور خون صاف کراکر وہاں پر فینائل اور عرق گلاب کا استعمال کروایا۔ مانیٹرنگ آفیسر سید قاسم عباس شاہ خود کام کی نگرانی کرتے رہے ، شہریوں کی جانب سے ستھرا پنجاب ٹیموں اور انتظامیہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور ان کی ٹیموں کو بہترین صفائی پر خراج تحسین پیش کی گیا۔