ٹو بہ: 90سالہ بےوہ خاتون تندور پر روٹیاں لگا کر گزر بسر کرنے پر مجبور

ٹو بہ ٹےک سنگھ (مےاں عاطف سعےد ) ٹو بہ ٹےک سنگھ کی رہائشی 90سالہ بےوہ خاتون شدید ترین گرمیوں کی تپتی دوپہر مےں بھی تندور پر روٹیاں لگا کر گزر بسر کرنے پر مجبور۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ نےو اسلام پورہ کی رہائشی بسو بی بی کا شادی کے بعد خاوند انتقال کر گیا تھااور اس نے دوسری شادی نہیں کی تھی ،اس کی کوئی اولاد نہےں، والدےن کی وفات کے بعد کئی دہائیوں سے وہ اپنے بھائی کے گھر مقےم ہے اوردربدر کی ٹھوکرےں کھانے اور بھےک مانگ کر گذر بسر کرنے کی بجائے وہ 60سال سے محلہ راجہ پارک مےں سڑک کنارے لکڑےوں کے چھپر کے نےچے تندور پرروٹےاں لگانے کاکام کر رہی ہے ،90سالہ بسو بی بی کا کہنا ہے کر وہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بھائی کے بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔