سابقہ رنجش ،مخالفین نے گودام کو اگ لگا دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مبینہ طور پر مخالفین نے گودام کو اگ لگا دی۔۔۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ساجد محمود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اس کے گودام کو آگ لگادی۔ جس سے اسے بھاری مالیت کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔