حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا:سردار محمدعارف خان
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ضلعی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)سردار محمدعارف خان کشمیری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا۔۔۔
اسے مسترد کرتے ہیں،ایسا لگ رہاہے یہ بجٹ (ن)لیگ نے نہیں بنایا کیونکہ مسلم لیگ (ن)نے تو ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، موجودہ بجٹ میں تو لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ سردارعارف خان کشمیری نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ موجودہ بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور چیئرمین سینٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کانوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ یہ عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہو گی۔