جھنگ :کیفے مالک اور ملازمین کا پولیس کے مبینہ ناروا سلوک کیخلاف مظاہرہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نجی کیفے مالک اور ملازمین کا پولیس کے مبینہ ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے سٹیشن چوک میں واقع ایک کیفے کے۔۔۔
مالک عمر چیمہ نے پولیس کے مبینہ ناروا سلوک کیخلاف گزشتہ روز اپنے اہلخانہ اور ملازمین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر عمر چیمہ نے کہا کہ تھانہ کوتوالی میں ہر آنیوالا ایس ایچ او ہمیں مختلف طریقوں سے ہراساں کرتا ہے ، 2ہفتے قبل ہم پر سکیورٹی ایکٹ کا مقدمہ درج ہوا،گذشتہ روزساؤنڈ سسٹم ایکٹ کا مقدمہ درج کر دیاگیا حالانکہ ہمارے پاس کوئی ساؤنڈسسٹم ہی نہیں ، اعلیٰ پولیس حکام ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔