گوجرہ :اوباش نو جوا ن کی کمسن بچی سے زیا دتی کی کوشش،مقدمہ درج
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )اوباش نو جوا ن کی 7 سا لہ بچی سے زیا دتی کی کوشش ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 281 ج ب کے محمد سعید نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے مو قف اختیار کیا ہے کہ اسکی 7 سا لہ بیٹی (م)گاؤ ں میں کھیل رہی تھی کہ گاؤں مذکور کا ہی رہائشی اوباش نوجوا ن اشفاق عرف پوما اسے ورغلا کر گاؤ ں کے قریب باغ میں لے گیا اور زیا دتی کی کو شش کر نے لگا جس پر بچی نے چیخ و پکار شروع کردی تو قریبی لو گ جمع ہو گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، صدر پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔