جھنگ ، شورکوٹ میں2مختلف ٹریفک حادثات،6افراد زخمی

 جھنگ ، شورکوٹ میں2مختلف ٹریفک حادثات،6افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ اور شورکوٹ میں2مختلف ٹریفک حادثات،6افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق اڈا گھنواں فیصل آباد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اورمخالف سمت سے آنیوالی مسافر بس میں تصادم ہو گیا ،حادثہ کے نتیجہ میں بس الٹ گئی اور ٹریکٹر مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور ذیشان اور بس کی خاتون مسافر شبانہ زخمی ہو گئے ، باقی مسافر محفوظ رہے ، سیالکوٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی بس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے ۔ دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ادھر شورکوٹ کے علاقے چکری موٹروے لنک کینٹ روڈ پر گجرات سے اوچ شریف جانے والی بس کے بریک فیل ہو گئے اور وہ بہاولپور جانے والے سائلج سے لدے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں بس کے 4 مسافر سدرہ بی بی، سیف الرحمن، شاہد اور رمضان زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں