جڑانوالہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا مزدور وں کیلئے دسترخوان کا اہتمام
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مزدور طبقہ کیلئے دسترخوان کا اہتمام ، سینکڑوں مستحقین نے کھانا تناول فرمایا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مزدور طبقہ کیلئے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی محمد ارشد گجر، مرزا رحمت علی گوگا ،سردار ریاست علی ڈوگر اور ان کے فرزند ہارون ڈوگر کو گلدستہ پیش کیا گیا جن کے خصوصی تعاون کی بدولت مسلسل 11 ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر مزدور طبقہ کیلئے المصطفیٰ فری دستر خوان کا سلسلہ جاری ہے ۔