وزیر قانون پنجاب کی نازیہ راحیل سے ملاقات،کمالیہ بار کیلئے چیک دیا

وزیر قانون پنجاب کی نازیہ راحیل  سے ملاقات،کمالیہ بار کیلئے چیک دیا

کمالیہ(نمائندہ دنیا )وزیر قانون پنجاب ملک صہیب برتھ کی سابق ایم پی اے نازیہ راحیل سے ملاقات۔۔۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے کمالیہ بار کیلئے 30 لاکھ روپے کا چیک دیدیا جو وکلاءکی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کی بارز کے صدور کو امدادی رقم دی ہے ۔بعدازاں نازیہ راحیل نے چیک وصول کرکے صدر کمالیہ بار سردار صدیق اکبر کھٹانہ کے حوالے کردیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے نازیہ راحیل کا کہنا تھا کہ30 لاکھ روپے کا چیک صدر بار کو دیدیا ہے تاکہ یہ رقم وکلا کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں