جڑانوالہ :چوکی راول چوک کے انچارج مدد حسین نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سب انسپکٹر مدد حسین نے انچارج چوکی راول چوک تھانہ صدر جڑانوالہ کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی سرانجام دینے شروع کر دیئے ہیں۔۔۔
اس حوالے سے سب انسپکٹر مدد حسین نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، علاقہ سے اشتہاریوں کا خاتمہ کریں گے جس کیلئے پولیس اہلکاروں کو گشت متحرک کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔