چنیوٹ:ڈاکٹر عثمان کی محمد علی نیکوکارہ کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

 چنیوٹ:ڈاکٹر عثمان کی محمد علی نیکوکارہ  کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سابق وزیر فیصل صالح حیات کی ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ کے گھر آمد۔۔۔

انہوں نے ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ اور میاں عمران علی نیکوکارہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عثمان انور اور فیصل صالح حیات نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد، ڈی پی او وسیم ریاض، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈاکٹر مزمل حسین، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چودھری سرور، ڈاکٹر سید ظفر یاب و دیگر نے بھی محمد علی نیکوکارہ کے ساتھ ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں