ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں ضلع میں کپاس کی کاشت اور اس کے مقررہ ہدف کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشےر خان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 38ہزار 5سوٹارگٹ دیا گیا تھا،جو کپاس کاشت کا ہدف کامیابی سے پورا کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں کھادوں کی سپلائی اور ڈیمانڈ پر گہری نظر رکھی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، بغیر سود کے قرضوں کی فراہمی، زرعی آلات کی دستیابی اور سبسڈی پر ٹریکٹرز کی فراہمی انہی انقلابی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جو کسانوں کو جدید زراعت کی جانب گامزن کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں