ای پی آئی پروگرام پر موثر عملدرآمدناگزیرہے :ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیرصدارت توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن(حفاظتی ٹیکہ جات)مہم پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیرنے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کیلئے ای پی آئی پروگرام پر مؤثر اور زمینی حقائق کے مطابق عملدرآمدناگزیرہے ،فرضی ڈیٹا بنانے والے ویکسینیٹرز کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کو متحرک کریں۔انہوں نے تین درجاتی مانیٹرنگ اورفیلڈ ٹیموں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق کے لئے کال سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ کیا۔کال سنٹر کا عملہ بچوں کی ویکسینیشن ہونے بارے والدین سے تصدیق کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرضی کارروائیاں ڈالنے والوں کو شوکاز نوٹس دیں اور وضاحت طلب کی جا ئے جبکہ سامنے آنےوالے مسائل اور ان کے حل کےلئے اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے منگل کو دوبارہ میٹنگ میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔