گرین بیلٹس کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر کا حکم

گرین بیلٹس کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے ،ڈپٹی کمشنر کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہر کی خوبصورتی اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلعی سطح پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں شہر کی بیوٹیفکیشن سے متعلق جاری منصوبوں اور آئندہ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کینال روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبے پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی جس میں گرین ایریاز کی بحالی، سجاوٹی پودے اور پھولوں کی آرائش، سایہ دار درختوں کی شجرکاری اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کینال روڈ پر جاری کام کو مزید آگے بڑھایا جائے اور تمام گرین بیلٹس کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس، پارکوں، چوراہوں اور سڑکوں کی اطراف میں گھاس، موسمی پھول اور سایہ دار درخت لگانے کا عمل فوری شروع کیا جائے ۔ شہری علاقوں میں پارکوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے روشنی کے مناسب انتظامات،صفائی کی صورتحال کی بہتری، نشستوں اور جھولوں کی مرمت اور پودوں کی افزائش کو ترجیح دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فیصل آباد شہر کو پنجاب کا ماڈل گرین سٹی بنانے کے لئے تمام محکمے باہمی تعاون سے کام کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں