ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹےک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں گزشتہ پولیو مہم کی شاندار کامیابی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کل 4 لاکھ 36 ہزار 663 بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کیلئے ویکسیئن کے حفاظتی قطرے پلائے گئے جو کہ مہم کے مقررہ ہدف 4 لاکھ 33 ہزار 383 بچوں کا 101 فیصد ہے،ڈپٹی کمشنر نے مہم کی اس نمایاں کامیابی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قومی پولیو مہم تمام اداروں کے باہمی تعاون کا ثمر ہے، جس کی بدولت ہم بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں کامیاب ہوئے،اجلاس کے دوران آئندہ پولیو مہم کے لیے بھی ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ مہم کی تیاریوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائے اور ایک مکمل منصوبہ بندی کی جائے۔