چناب نگر :بجلی اورگیس کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ،شہری پریشان

 چناب نگر :بجلی اورگیس کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ،شہری پریشان

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر میں گرمی بڑھتے ہی بجلی اورگیس کی 8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،شہری پریشان ،کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر و گردونواح میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیاجبکہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی اور گیس کے بلوں میں بجائے کمی کے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ۔ بچے ، بوڑھے ، جوان سبھی گرمی سے بلبلاتے نظر آرہے ہیں، ایک طرف لوڈشیڈنگ کی طوالت سے کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا تو دوسری طرف دوپہر کو بھی لوگ گھروں میں کھانا پکانے سے قاصر ہیں اور شہری روٹی ہوٹلوں سے خریدنے یا پکوانے پر مجبور ہیں گھریلو صارفین ، تاجروں اور دیگر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ حکام سے سے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں