جڑانوالہ:غیر مسلم خاندان کے 8افراد نے اسلام قبول کر لیا

جڑانوالہ:غیر مسلم خاندان کے  8افراد نے اسلام قبول کر لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )غیر مسلم خاندان کے 8افراد نے اسلام قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں غیر مسلم خاندان کے۔۔۔

 افراد آصف ، ثنا ءمحبوب ، صائم ، شائن ، سمسون ، پطرس ، مریم آصف اور مگدلین آصف نے بدست ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی اسلام قبول کر لیا۔ نومسلم خاندان کے نئے نام بالترتیب محمد آصف گِل، نور فاطمہ، محمد فیضان گِل، محمد سیف گِل ، محمد اسلام گِل، محمد سبحان گِل، عروج فاطمہ اور رخسانہ آصف رکھے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں