حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر کمالیہ میں سنی علماءکونسل کی ریلی

جکھڑ (سٹی رپورٹر )حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر کمالیہ میں سنی علماءکونسل کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت 18 ذوالحج کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
اس موقع پر سنی علماءکونسل نے مولانا لطف اللہ لدھیانوی کی زیر قیادت ریلی نکالی جس میں علمائے کرام سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاءنے بینرز اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے جس پر حضرت عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر عام تعطیل کا مطالبہ درج تھا۔ مولانا لطف اللہ لدھیانوی نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓکو حکومتی سطح پر منائے جانے اور اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔