کمالیہ میں انسدادڈینگی ڈے منایا گیا،آگاہی واک کا بھی اہتمام

کمالیہ میں انسدادڈینگی ڈے منایا  گیا،آگاہی واک کا بھی اہتمام

کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) کمالیہ میں بھی یومِ انسدادڈینگی منایا گیا۔اس حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹروں اور سٹاف سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ادھر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت چاہ شاموں والامیں پرنسپل عائشہ ریاض کی سربراہی میں دفتر، کلاس رومز ، برآمدے سمیت پوری عمارت اور ارد گرد بہترین صفائی جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا گیا۔ اراکین نے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر مشتمل آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں