چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکول کونسلز کا اجلاس

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکول کونسلز کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ سکول کونسلز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع کے سرکاری سکولوں کے انتظامی وتدریسی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر شعبہ میں شفافیت طرہ امتیاز ہونا چاہیے ۔انہوں نے سکولوں میں تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ کوئی مقام نظروں سے اوجھل نہیں رہنا چاہیے ۔انہوں نے طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ عمدہ تربیت اور کردار سازی پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں