پتنگ بازوں ، سامان فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 پتنگ بازوں ، سامان فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں،پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور کیمیکل والی ڈوریں برآمد کرلی گئیں ۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں ، پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے والدین اپنے بچوں کو اس کھیل سے دور رکھیں،پتنگ بازی پر زیر ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں بھی پتنگ بازوں کو دیکھیں یا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوتا دیکھیں تو اپنا فرض نبھاتے ہوئے ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں