جھنگ :موٹر سائیکل کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی،55 سالہ شخص زخمی

جھنگ :موٹر سائیکل کھڑے ٹرک  سے جا ٹکرائی،55 سالہ شخص زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی ،55 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ کلیکا سرگودھا روڈ پر کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ کا رہائشی 55 سالہ احمد نواز موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی  کو  ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں