جکھڑ :زید الرحمٰن کی مولانا لطف اللہ سے ان کے پھوپھا کی وفات پر تعزیت

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمٰن رمدے کی مولانا لطف اللہ لدھیانوی سے ان کے پھوپھا کی وفات پر تعزیت ۔
تفصیلات کے مطابق میاں زید الرحمٰن رمدے نے گزشتہ روز جامعہ مدرسہ فاروقیہ میں مولانا لطف اللہ لدھیانوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے مولانا لطف اللہ لدھیانوی سے ان کے پھوپھا کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔