چنیوٹ :پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے جنرل پریڈ کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔
ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران،جوانوں،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،لیڈی پولیس اہلکاروں نے جنرل پریڈ میں شرکت کی۔ڈی ایس پی لالیاں ظفر اقبال نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔جنرل پریڈ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔افسران نے پولیس اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔