امن کمیٹی نے ہمیشہ بھائی چارے کو فروغ دیا :حافظ معاذ الرحمن

امن کمیٹی نے ہمیشہ بھائی چارے  کو فروغ دیا :حافظ معاذ الرحمن

کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )اے ایس پی کمالیہ حافظ معاذ الرحمن نے کہا ہے کہ۔۔۔

کمالیہ تحصیل امن کمیٹی کے ممبران نے ہمیشہ اخوت ،بھائی چارے اور رواداری کی فضا کو فروغ دیا جس پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل امن کمیٹی کمالیہ و جکھڑ کے ممبران سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے ہمیں علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی علی عمر ایس، ایچ او تھانہ صدر وسیم احمد ایس، ایچ او تھانہ بھسی عطااﷲبھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں