جھنگ:ٹریفک حادثہ میں 2افراد زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جھنگ:ٹریفک حادثہ میں 2افراد  زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں 2افراد زخمی ہو گئے ، ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل احمدپور سیال میں پیر بہادر شاہ کچہ احمدپور سیال روڈ پر موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسلنے سے گر گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 40 سالہ ممتاز خان ولد احمد خان اور 58 سالہ بشیر احمد ولد سرور خان شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کردونوں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں رورل ہیلتھ سینٹر گڑھ مہاراجہ منتقل کر دیا ، دونوں کا تعلق نیکو کارہ سے بتایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں