جھنگ :پستول صاف کرتے گولی چل گئی، 30سالہ نوجوان زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے 30سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈا حسن شاہ ٹوبہ روڈ کا رہائشی 30 سالہ فیروز خان اپنے گھر میں پستول کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک لاپرواہی کے باعث گولی چل گئی جسکے نتیجہ میں وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا،جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔