بلوچستان میں شہید ایف سی اہلکار سرفراز نبی بخش جھنگ میں سپردِ خاک

بلوچستان میں شہید ایف سی اہلکار  سرفراز نبی بخش جھنگ میں سپردِ خاک

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بلوچستان میں شہیدہونیوالے ایف سی کے اہلکار سرفراز نبی بخش کو جھنگ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کا لانس نائیک سرفرازنبی بخش اتوار کو مکران میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہو گیا تھا ،گزشتہ روز شہید کا جسد خاکی اس کے آبائی علاقہ جھنگ کے نواح موضع دو شیرہ پہنچا دیا گیا جہاں انہیں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی، قبل ازیں شہید کا جسد خاکی جلوس کی شکل میں لایا گیا تو عوام نے جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور‘‘اللہ اکبر’’ کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں