بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا نے کی مہم کا باقاعدہ افتتاح

بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا نے کی مہم کا باقاعدہ افتتاح

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا ہے کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا بروقت اور مکمل کورس نہایت ضروری ہے۔۔۔

 انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ 16 جون تا15 جولائی تک جاری رہنے والی ویکسینیشن مہم میں اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس ضرور کروائیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران،فیلڈ سٹاف اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مہم کا مقصد ہر بچے کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ آئندہ نسل مہلک اور قابلِ بچاؤ بیماریوں سے محفوظ رہ سکے ۔ والدین کا بھرپور تعاون ان کوششوں کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے شدید گرمی کے باوجود فیلڈ میں متحرک ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں