ایم ڈی واسا کی مون سون ریلیف کیمپس لگانے کی ہدایت

ایم ڈی واسا کی مون سون  ریلیف کیمپس لگانے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے شہر بھر میں تین روزکے دوران تمام مون سون ریلیف کیمپس لگانے کی ہدایت جاری کی ہے۔۔۔

 جبکہ ان ریلیف کیمپس پر تعینات سٹاف کی حاضری یقینی اور تمام ضروری سامان لازمی دستیاب ہونا چاہیے ۔ یہ ہدایت انہوں نے ایم ڈی واسا فصل آباد کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے بریفنگ لینے کے دوران کی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد کار کے مطابق فنکشنل ہونے چاہئیں جبکہ بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل انتظامات مکمل کئے جائیں کیونکہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی و فراہم آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں