الائیڈہسپتال عملہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی میں عملے کی جانب سے ٹک ٹاک بنانے سے متعلق روزنامہ دنیا کی خبر پر انتظامیہ کا سخت نوٹس ،اے ایم ایس نے عملہ کے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال کی او پی ڈی میں عملے کی جانب سے رجسٹریشن کاؤنٹر پر ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کی روزنامہ دنیا نشاندہی کی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ اے ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر سلیم طاہر ہرل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے عملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور بعدازاں باقاعدہ طور پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیاکے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔ اے ایم ایس کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود عملے کی اولین ترجیح ہسپتال آنے والے مریض ہیں،توجہ نہ دینے والے ملازمین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔