آر پی او کا دورہ تھانہ ستیانہ ،کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد

ستیانہ(نمائندہ دنیا )آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا تھانہ ستیانہ کا دورہ، فارمل انسپکشن کی ،حوالات ،فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا۔
اس موقع پر آر پی او نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھا جائے اور انہیں میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے ۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پرآر پی او فیصل آباد نے تھانہ میں کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جس میں انہیں محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی بارے بریفنگ دی گئی۔ میٹنگ میں سرکل جڑانوالہ کے ایس ایچ اوز، ایس پی جڑانوالہ اور ڈویژن کے ڈی ایس پی صاحبان بھی موجود تھے ۔آر پی او نے سنگین نوعیت کے تمام کیسز کا بغور جائزہ لیا اور حکم دیا کہ تمام کیسز کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے ، مویشی چوروں اور جرائم پیشہ اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔