ایف ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹس کی نیلامی آج ہو گی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر اہتمام مختلف رقبہ جات کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی فروخت کرنے یا لیز پر دینے کے لئے نیلامی آج بدھ 18 جون 2025ء کو گیارہ بجے دن دفتر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ایک اجلاس کے دوران نیلامی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے نیلامی کے عمل کو منظم وشفاف رکھنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے نیلامی کی شرائط اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کی سربراہی میں نیلام عام کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کو بطور ممبرز شامل ہیں ۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ نیلام کئے جانے والے پلاٹس کی تفصیلات نمایاں جگہ پر احسن انداز میں آویزاں ہونی چاہئیںاور نیلامی کے عمل میں تمام تر قانونی تقاضوں و محکمانہ شرائط کی پابندی کی جائے ۔