انسداد ڈینگی اقدامات میں فرضی کارروائیاں قبول نہیں: صفی اللہ

 انسداد ڈینگی اقدامات میں فرضی کارروائیاں قبول نہیں: صفی اللہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل نے خبردار کیا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں فرضی کارروائیاں کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں،آئندہ دوماہ لاروا کی افزائش کے حوالے سے حساس نوعیت کے ہیں۔۔۔

 جس میں کسی قسم کی لاپروائی کی قطعا گنجائش نہیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان کو باور کرایا کہ وہ اینٹی ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو متحرک کریں اور فیلڈ میں ان کی موجودگی کے ساتھ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ اور لاروا ملنے پر کیمیکل ٹریٹمنٹ کے لئے فوری ردعمل نظر آنا چاہیے ۔انہوں نے اینڈرائیڈ موبائل یوزرز کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے کی تلقین کریں اور غیر ذمہ داری پر ایکشن لے کر ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے آؤٹ ڈور سرویلنس کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان ڈور چیکنگ میں بھی کوئی مقام نظروں سے اوجھل نہیں ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں زیروٹالرنس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں